1 اپریل 2012 - 19:30

عراق کے وزیر اعطم نوری مالکی نے کہا ہے کہ دہشت گرد تنظیم ایم کے او کو ملک سے نکالنے کا حکومت کا فیصلہ اٹل ہے۔

ابنا: نوری مالکی نے بغداد میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ منافقین کی دہشت گرد تنظیم ایم کے او ، کے لئے عراق میں کوئي جگہ نہیں ہے اور حکومت عراق ، ایم کے او ، کو عراق سے نکالنے کے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کا کوئي ارادہ نہیں رکھتی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایم کے او کے اراکین کو کسی دوسرے ملک بھیجنے کے لئے اقوام متحدہ کی ثالثی سے ایم کے او کے ساتھ جو سمجھوتا ہوا تھا اس سے روگردانی ممکن نہیں ہے اور حکومت عراق نے پہلے مرحلے میں ایم کے او کے بارہ سو افراد کو صوبۂ دیالہ میں واقع اشرف چھاؤنی سے بغداد کی ایک چھاؤنی میں منتقل کر دیا ہے۔ عراقی وزیر اعظم نے کہا کہ ایک مبتادل ملک کی تلاش کے سلسلے میں اقوام متحدہ کے ساتھ عراق کی کوششیں بدستور جاری ہیں۔

ادھر عراق کے صوبہ دیالہ کی صوبائي کونسل کے نائب سربراہ صادق حسینی نے کہا ہے کہ چوتھے اور پانچویں مرحلے میں بغداد میں منعقدہ عرب لیگ کے سربراہی اجلاس کے بعد اب اشرف چھاؤنی سے ایم کے او کے افراد کو نکالنے کا عمل انجام پائے گا اور اس کے بعد اشرف چھاؤنی کو مکمل طور پر بتاہ کر دیا جائے گا۔....... /169